پولیس لائن کے قریب ہونیوالے دھماکے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں، محمد علی

پولیس لائن کے قریب ہونیوالے دھماکے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں، محمد علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان محمد علی نے لاہور میں پولیس لائن کے قریب ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ افسوس ناک ہے پنجاب حکومت کے سیکیورٹی کے بلند وبانگ دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے پاکستان حالت جنگ میں ہے سیکیورٹی اداروں اپنے ادارو ں کے ساتھ ساتھ شہریوں کی بھی حفاظت کو یقینی بنانا ہوگا پاکستان میں امن کے دشمن دندناتے پھر رہے ہیں آئے روز معصوم پاکستانیوں کو نشانہ بنایا جا رہاہے سانحہ شکارپور، پشاور سکول و امامیہ مسجد جیسے واقعات کے بعد بھی سیکیورٹی کے انتظامات کو بہتر نہیں کیا گیا انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ملت تشیع پاکستان کو آئے روز طالبان دشمن کی سزا دی جارہی ہے لاہور میں پولیس لائن کے قریب بی بی پاک دامن کو سیکیورٹی خدشات لاحق ہیں اس کے باوجود سکیورٹی اداروں کی غفلت کی بنا پر حملہ آور کا پہنچنا قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لئے ناکامی ہے مرکزی ترجمان نے زخمیوں کیلئے جلد صحت یابی کے لئے دعا کی