بڑھتی دہشتگردی دشمن کی غیر اعلانیہ جنگ ہے، ’’اتحاد علماء کونسل ‘‘

بڑھتی دہشتگردی دشمن کی غیر اعلانیہ جنگ ہے، ’’اتحاد علماء کونسل ‘‘

  



 لاہور (نمائندہ خصوصی) چاروں مسالک ’’اتحاد علماء کونسل ‘‘اور ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے سربراہ علامہ محمد ممتاز اعوان تحریک ناموسِ رسالت ؐ میں شامل جماعتوں کے راہنما پیر سلمان منیر، مفتی عاشق حسین،پیر سید احمد علی شاہ، مولانا الطاف الرحمن ، میاں محمد اویس ، قاری محمد حنیف حقانی، مولانا محمد اسلم ندیم، علامہ ڈاکٹر مدثر اقبال ، حافظ شعیب الرحمن ،ڈاکٹر شاہد نصیر، حافظ محمد یعقوب شاہ ودیگر نے لاہور پولیس لائن گیٹ پر دہشتگردانہ خودکش حملہ کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ بڑھتی دہشتگردی دشمن کی غیر اعلانیہ جنگ ہے ان حالات میں حکومت اور پاک فوج کیساتھ پوری قوم ملکر دہشتگردی کو ملیامیٹ کردیں انہوں نے کہا کہ بزدل دہشتگرد اپنی ناپاک کارروائیوں سے قوم کا حوصلہ ہرگز پست نہیں کرسکتے۔   غیور پاکستانی عوام دہشتگردوں کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں اور وہ ملکی امن و سلامتی کے دشمنوں کے تمام ترناپاک عزائم اور مذموم ارادے خاک میں ملادیں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...