ایڈیشنل سیشن جج نے 12سالہ لڑکا ماں کے حوالے کر دیا

ایڈیشنل سیشن جج نے 12سالہ لڑکا ماں کے حوالے کر دیا

  



لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نے حبس بے جا ء کی درخواست پر 12سالہ لڑکے کو ماں کے حوالے کردیا۔عدالت میں درخواست گزار حسینہ بی بی نے موقف اختیار کیا کہ سائلہ کی شادی شرافت علی سے ہوئی جس سے ایک بیٹا عمران پیدا ہوا ،کچھ عرصہ قبل اس کے شوہر نے اسے گھریلو ناچاقی پر مارپیٹ کا نشانہ بنانے کے بعد اسے گھر سے نکال دیا ہے اورزبردستی بچے کو اپنی تحویل میں رکھا ہوا ہے جبکہ اس سے ملاقات بھی کرنے نہیں دی جاتی ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ بچے کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم دیا جائے ۔عدالتی حکم پر متعلقہ ایس ایچ او نے بچے اور اس کے والد کو عدالت کے روبرو پیش کیا،جہا ں عدالت نے بچے کو درخواست گزار ماں کے حوالے کرتے ہوئے دائرحبس بے جا کی درخواست نمٹا دی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...