حبس بے جاء کی درخواست پر4سالہ بچہ ماں کے حوالے کرنے کاحکم جاری

حبس بے جاء کی درخواست پر4سالہ بچہ ماں کے حوالے کرنے کاحکم جاری

  



لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نے حبس بے جاء کی درخواست پر4سالہ بچے کو باپ کی تحویل سے بازیاب کروا کر درخواست گزار ماں کے حوالے کردیا۔ عدالت میں درخواست گزار نغمہ بی بی نے مؤقف اختیار کررکھا تھا کہ سائلہ کی شادی نیامت سے ہوئی جس سے ایک بیٹا اسدنیامت پیدا ہوا ،گھریلو ناچاقی پر اس کے شوہر نے اسے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گھر سے نکال دیا ہے اور زبردستی بچے کو بھی اپنے پاس رکھا ہوا ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ بچے کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم دیا جائے ،عدالتی حکم پر متعلقہ ایس ایچ او نے بچے کو عدالت کے روبرو پیش کر دیا جہاں عدالت نے بچے کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...