حدود کیس کے ملزم کی درخواست ضمانت ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور
لاہور(نامہ نگار )ایڈیشنل سیشن جج نے حدود کیس میں ملزم کی جانب سے دائر درخواست ضمانت ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کر لی ۔ استغاثہ کے مطابق ملزم کے خلاف(س) نامی لڑکی کے ساتھ سال 2013میں بد اخلاقی کرنے کے الزام میں پولیس نے ملزم فاروق کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔مذکورہ ملزم کی جانب سے عدالت میں درخواست ضمانت دائر کی گئی جس کے بعد عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ملزم کی ضمانت منظور کر لی ہے۔