منشیات مقدمہ میں ملوث ملزم کی بعدازگرفتاری درخواست ضمانت منظور

منشیات مقدمہ میں ملوث ملزم کی بعدازگرفتاری درخواست ضمانت منظور

  



 لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نے منشیات کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت 50ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کرلی ہے ۔استغاثہ کے مطابق ملزم احمد کے قبضہ سے پولیس نے 21دسمبر2014کو تلاشی کے دوران چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کررکھا ہے،ملزم کی جانب سے اپنے وکیل کی وساطت سے عدالت میں دائرکی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ پولیس نے اس کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کررکھا ہے ،عدالت نے دلائل سننے کے بعد مذکورہ ملزم کی ضمانت ضمانت منظور کرلی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...