6سالہ بچی کے ساتھ بد اخلاقی کرنے والا ملزم عد م ثبوتوں کی بناء پر بری

6سالہ بچی کے ساتھ بد اخلاقی کرنے والا ملزم عد م ثبوتوں کی بناء پر بری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج محمد سلیم اقبال نے 6سالہ بچی کے ساتھ بداخلاقی کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو عد م ثبوتوں کی بناء پر بری کردیا۔ استغاثہ کے مطابق ملزم محمد شکیل نے 2010میں کمسن بچی جویریہ کو بداخلاقی کا نشانہ بنا ڈالا تھا جس کے بعد تھانہ اقبال ٹاؤن پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد تفتیش مکمل کرکے چالان عدالت میں پیش کررکھا تھا۔ گزشتہ روز مذکورہ مقدمہ کی سماعت کے بعد عدالت نے ناکافی ثبوتوں کی بنیاد پر ملزم کو بری کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔