مولانا ڈاکٹر عبد الرزاق کی زیر صدارت دیوبندی تنظیمات کا مشترکہ اجلاس آ ج ہو گا

مولانا ڈاکٹر عبد الرزاق کی زیر صدارت دیوبندی تنظیمات کا مشترکہ اجلاس آ ج ہو ...

  



لاہور( نمائندہ خصوصی) دیوبندی تنظیمات کے مشترکہ اتحاد مجلس علماء اسلام کا مرکزی اجلاس مولاناڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر کی زیرصدارت جامعہ قدسیہ ٹاؤن شپ لاہور میں 18(آج) فروری کو ہوگا،اجلاس میں قائد جمعیت مولاناسمیع الحق ،مولانافضل الرحمن، مولانامحمداحمدلدھیانوی،مولانا سیدعطاء المومن شاہ بخاری سمیت دیگر تمام دیوبندی جماعتوں کے قائدین شرکت کریں گے ،اجلاس کی میزبانی جمعیت علماء اسلام(س) کرئے گی ،جمعیت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانامحمدعاصم مخدوم نے میڈیاکو بریفنگ میں کہاکہ اجلاس انتہائی اہم نوعیت کاہے ،جس میں تمام دیوبندی تنظیمات کے قائدین شرکت کر رہے ہیں ،اجلاس میں موجودہ ملکی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال کیاجائے گااور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیاجائے گا، اجلاس کے اختتام پرمولاناسمیع الحق ،مولانافضل الرحمن ودیگرقائدین مشترکہ پریس کانفرنس کرینگے، مولانا محمد عاصم مخدوم کے مطابق جمعیت علماء اسلام (س)کی مرکزی مجلس عاملہ کااجلاس مولاناسمیع الحق کی زیرصدارت اسی روز لاہور میں ہوگا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4