امیر بیگم ویلفیئرٹرسٹ صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے پر کام کر رہا ہے، منظور وٹو

امیر بیگم ویلفیئرٹرسٹ صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے پر کام کر رہا ہے، منظور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( وقائع نگار)امیر بیگم ویلفےئر ٹرسٹ پاکستان کے عوام کیلئے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے پر کام کر رہا ہے اس سلسلے میں حکومت جاپان نے گراس روٹ ہیومین سیکیورٹی پراجیکٹس پروگرام کے تحت امیر بیگم ویلفےئر ٹرسٹ کو 8.2 ملین روپے کا عطیہ دیاہے جس سے اوکاڑہ کے6 دیہات فرید کوٹ،چورستہ میاں خان،چک احمد یار، نہال مہار، نکی مانیکی اور 3 ایس پی میں واٹر فلٹریشن پلانٹس لگائے جائیں گے اس ضمن میں ایک پُر وقار تقریب منعقدہوئی جس میں جاپان کے سفیر مسٹرہیروشی انوماٹا اور امیر بیگم ویلفےئر ٹرسٹ کی چےئر پرسن محترمہ روبینہ شاہین وٹو ، سابق ایم این اے نے سمجھوتے کی یاداشت پر دستخط کئے اس موقع پر امیر بیگم ویلفےئر ٹرسٹ کے سر پرست اعلیٰ میاں منظور احمد وٹو بھی موجود تھے ۔ میاں منظور احمد وٹو نے حکومت جاپان کی صحت اور تعلیم کے شعبوں میں خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور واٹر فلٹریشن پلانٹس کے عطیہ پر اُن کا شکریہ ادا کیا ۔