پی پی ملک میں سیاسی اور جمہوری نظام کو نیست و نابود نہیں کرنا چاہتی ،زاہد ذوالفقار

پی پی ملک میں سیاسی اور جمہوری نظام کو نیست و نابود نہیں کرنا چاہتی ،زاہد ...

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر زاہد ذوالفقار خان اور نائب صدرفضل الرحمن بٹ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ملک میں سیاسی اور جمہوری نظام کو نیست و نابود نہیں کرنا چاہتی ہے پیپلزپارٹی ملک میں سیاسی اور جمہوری نظام کو مشکل میں نہیں ہونے دیگی ملک کے تمام ادارے مضبوط ہونے چاہئیں ملک کی ترقی اسی میں ہے کہ ہر ادارہ اپنی قانونی حدود میں رہ کر نظام کو چلائے پیپلزپارٹی ملک کے سیاسی اور جمہوری نظام کی بہتری کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہے آج بھی پیپلزپارٹی ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کو جمہوریت کیلئے اکھٹے ساتھ ہو کر چل رہی ہے ملک میں کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینا چاہئے ہر پارٹی اور ہر ادارے کو قانون کا احترام کرنا چاہئے ملک کے سیاسی لوگوں کو ملک کے ساتھ مخلص ہو کر ملک کی خدمت کرنی چاہئے ملک میں دہشتگردی کے خاتمہ اور سرحدوں کے دفاع کیلئے پاک فوج اپنا کردار ادر کر رہی ہے پاک فوج پوری کوشش کررہی ہے ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ ہوجائے سیاسی قوتوں کو چاہئے کہ ملک کی ترقی اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے ملک جلاؤ گھراؤ کی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا ۔   سیاسی جماعتوں کی قیادت کو اپنی پارٹی کے لوگوں کو ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کرنے کا درس دینا چاہئے ملک میں سیاسی نظام اسی وقت مظبوط ہوگا جب سیاسی جماعتیں اپنے اندر جمہوری نظام کو مظبوط کریں گے ملک میں ہر آدمی کو بولنے کا حق ہونا چاہئے ملک کے ہر فرد کو یہ سمجھ لینا چاہئے ملک کی ترقی اور نقصان میرا اپنا نقصان ہے تب جاکر ملک دنیا میں ایک باوقار ملک کہلوائے گا جس سے پاکستانیوں کی عزت بڑھے گی

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...