حکم عدولی پر آئی جی جیل خانہ کو نوٹس جاری، آئندہ پیشی پر طلبی

حکم عدولی پر آئی جی جیل خانہ کو نوٹس جاری، آئندہ پیشی پر طلبی

  



 لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج ملک علی ذوالقرنین اعوان نے قتل کے مقدمہ میں عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کروانے پر آئی جی جیل خانہ جات کو نوٹس جار ی کردیا جبکہ مذکورہ کیس گواہوں کو پیش نہ کرنے پرسپرٹینڈنٹ کیمپ جیل گلزار بٹ ،ڈپٹی سپرٹینڈنٹ محمد ایوب اور جیل وارڈر محمد اقبال کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا ہے استغاثہ کے مطابق عدالت میں زیر سماعت ایک قتل کے مقدمہ سرکار بنام فیاض سلیم کیس میں عدالت نے گواہوں کو پیش کرنے کیلئے سپرٹینڈنٹ کیمپ جیل ،ڈپٹی سپرٹینڈنٹ اور جیل وارڈر کو طلب کیا لیکن وہ پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے آئی جی جیل خانہ جات کو مذکورہ پولیس افسرن کو پیش کرنے کا حکم دیا لیکن اس پر بھی عمل درآمد نہیں کیا گیا، جس پر عدالت نے گزشتہ روز آئی جی جیل خانہ جات کو نوٹس جاری کرنے کے علاوہ مذکورہ جیل افسران کو بھی آئندہ تاریخ پیشی پر طلب کرلیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4