بد اخلاقی کا نشانہ بنانے والا ملزم عدم ثبوتوں کی بناپر بری

بد اخلاقی کا نشانہ بنانے والا ملزم عدم ثبوتوں کی بناپر بری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج محمد سلیم اقبال نے 80سالہ ضعیف العمر خاتون کو نشہ آور چیز کھلا کر بے ہوشی کی حالت میں بداخلاقی کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث83سالہ ملزم حکیم احمد دین کو 6سال بعد عدم ثبوتوں کی بنا پر بری کردیا۔ استغاثہ کے مطابق ملزم حکیم احمد دین پر الزام تھا کہ ماہ جون ،سال2009میں اس کی دکان پر ایک ضعیف العمر خاتون فتح بی بی طبیعت خراب ہونے پر اپنے پوتے 8سالہ عمران کے ہمراہ دوائی لینے آئی جس کے بعد مذکورہ حکیم نے لڑکے کو بہانے سے باہر بھجوادیا اور کہا کہ خاتون کو کچھ دیر بعد دوائی دے کر گھر بھیج دے گا،بعدازاں ملزم نے دھوکہ ہی سے ضعیف العمر خاتون کو کونشہ آور چیز کھلا کر بے ہوشی کی حالت میں بداخلاقی کا نشانہ بنایا جس کے بعد تھانہ کوٹ لکھپت پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر730/09بجرم376/377درج کررکھا تھا۔گزشتہ روز عدالت نے مقدمہ کی سماعت کے بعد وکلاء کے دلائل سننے کے بعد مذکورہ ملزم کو عدم ثبوتوں کی بناء پر بری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔