ڈیڑھ سالہ بچہ والد کی تحویل سے برآمد، درخواست گزار کے حوالے

ڈیڑھ سالہ بچہ والد کی تحویل سے برآمد، درخواست گزار کے حوالے

  



 لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج شاہدہ سعید نے کرسچن خاتون کے ڈیڑھ سالہ بچے کو والد کی تحویل برآمد کروا کر اس کے حوالے کردیا ۔عدالت میں درخواست گزار انیلہ مسیح نے مؤقف اختیار کیا کہ اس کی شادی پرویز مسیح سے ہوئی جس میں سے اس کا ایک بیٹا ایورل پیدا ہو ،شادی کے کچھ عرصہ بعد گھریلو ناچاقی پر اس کے شوہر نے اسے تشدد کا نشانہ بنانا معمول بنا لیا جبکہ کچھ روز قبل اس نے اسے مارپیٹ کا نشانہ بناتے ہوئے گھر سے نکال دیا اور کمسن بچے کو زبردستی اپنی تحویل میں رکھا ہوا ہے ۔عدالت سے استدعا ہے کہ بچے کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم دیا جائے عدالتی حکم پر ایس ایچ او تھانہ اچھرہ نے بچے اور والد کو عدالت میں پیش کردیا جہاں عدالت نے بچے کو درخواست گزار ماں کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4