ٹریڈ یونینز کو ختم کرکے اداروں کو کمزور کیا جارہاہے،مقررین
لاہور(پ ر) ایچ بی ایف سی ورک مین یونین سی بی اے کے چیئرمین اشرف خان اور دیگر عہدیداروں آل پاکستان پروگریسو آفیسرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید قمر حسین زیدی، نذر حسین وائس چیئرمین (مرکزی) زونل صدر سید طارق حسین نقوی، زونل سیکرٹری اختر حسین ڈپٹی سیکرٹری فیاض احمد نے ممتاز لیبر لیڈر لیاقت علی ساہی جنرل فیڈریشن سیکرٹری سٹیٹ بنک آف پاکستان، عامر خان صدر اسٹیٹ بنک آف پاکستان یونین کے اعزاز میں استقبالیہ دیا ، استقبالیہ تقریب سے اشرف خان چیئرمین ایچ بی ایف سی عامر خان صدر سٹیٹ بنک یونین لیاقت علی ساہی جنرل سیکریٹری سٹیٹ بنک یونین، سید مختار بخاری، سید قمر حسین زیدی نے خطا ب کیا۔ مقررین نے کہاکہ تھرڈ کنٹریکٹ بھرتی کے تحت ٹریڈ یونینز کو ختم کرنے کی سازش کی کارروائی کی جارہی ہے تاکہ اداروں کو کمزور کیا جا سکے۔انہوں نے کہ ہم ایچ بی ایف سی کے شانہ بشانہ ساتھ ہیں