سانحہ امامیہ مسجد بزدلانہ کارروائی اوردرندگی کی مثال ہے،چوہدری عطااللہ

سانحہ امامیہ مسجد بزدلانہ کارروائی اوردرندگی کی مثال ہے،چوہدری عطااللہ
 سانحہ امامیہ مسجد بزدلانہ کارروائی اوردرندگی کی مثال ہے،چوہدری عطااللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(پ ر)مسلم لیگ نوازلیبر ونگ پی پی160کے صدر چوہدری عطااللہ سندھو کے زیر صدارت سانحہ امامیہ مسجد پشاور کے شہداء کیلئے دعا خیر کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں چوہدری عطا اللہ، جنرل سیکریٹری خالد محمود،نائب صدر ملک فیاض و دیگر ممبران نے واقعہ کی پر زور مذمت کرتے ہوے اسے بزدلانہ کارروائی اور درندگی کی مثال قرار دیا ہے اور حکومت سے سانحہ امامیہ مسجد کے ذمہ داروں کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچانے کی اپیل کی ہے چوہدری عطااللہ نے کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں ہم لواحقین سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہا رکرتے ہیں ۔   انہوں نے مزید حلقہ پی پی 160کے مسائل کی طرف خادم اعلیٰ پنجاب کی توجہ دلاتے ہوے کہا کہ حلقہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جاہیں ۔گراس روٹ کے مسائل پر قابو پانے کے لیے بلدیاتی انتخابات کا انعقاد فوری ہونا چاہیے۔