مسائل پر قابو کے لیے لوکل باڈی الیکشن وقت کی اہم ضرورت ہیں، ڈاکٹر سیمی بخاری

مسائل پر قابو کے لیے لوکل باڈی الیکشن وقت کی اہم ضرورت ہیں، ڈاکٹر سیمی بخاری
 مسائل پر قابو کے لیے لوکل باڈی الیکشن وقت کی اہم ضرورت ہیں، ڈاکٹر سیمی بخاری

  



 لاہور(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی نائب صدر ڈاکٹر سیمی بخاری نے کہا ہے کہ گراس روٹ کے مسائل پر قابو پانے کے لیے لوکل باڈی الیکشن وقت کی اہم ضرورت ہیں۔عوام کی اپنے روز مرہ کے مسائل کولیکر قومی و صوبائی نمائندوں تک رسائی مشکل جبکہ بلدیاتی نمائندوں تک نہایت آسان ہوتی ہے۔موجودہ حکومت کا لوکل باڈی الیکن سے راہ فرار اختیار کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔   انہوں نے مسائل پر توجہ دلاتے ہوے کہا کہ ملک میں تعلیم اور پینے کے صاف پانی کے علاوہ تیسرا بڑا مسلہ غریب کو انصاف کی فراہمی ہے۔پاکستان میں گندہ پانی پینے سے ہر سال 4لاکھ بچے مر جاتے ہیں۔ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت این اے125اور129میں عوامی فلاح کی خاطر میٹھے پانی کے پلانٹ لگواے ہیں۔انہوں نے سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کی پی ٹی آئی میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوے کہا کہ ان کی قابلیت اور تجربے سے پی ٹی آئی بھرپور فائدہ اٹھاے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...