کوئی دن نہیں جاتا کہ قوم دہشت گردی کے زخم نہ سہتی ہو،طاہرالقادری

کوئی دن نہیں جاتا کہ قوم دہشت گردی کے زخم نہ سہتی ہو،طاہرالقادری

  



لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے لاہور پولیس لائنز کے سامنے دہشت گردی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی دن نہیں جاتا کہ قوم دہشت گردی کے زخم نہ سہتی ہو ۔16دسمبر کے بعد 3صوبوں میں یکے بعد دیگرے دہشت گردی کی کارروائیاں کرکے دہشت گردوں کے پیغام دیاہے کہ وہ جب چاہیں اور جہاں چاہیں خون کی ہولی کھیل سکتے ہیں ۔پیشگی اطلاع کے باوجود دہشت گری کی کارروائی کو نہ روک سکنا پنجاب حکومت کی ناکامی اور نا اہلی ہے ۔پولیس کو آئمہ مساجد گرفتار کرنے اور سپیکر اتارنے کے کام پر لگا کر دہشت گردوں کو کھلی چھٹی دی گئی ۔صوبے کا چیف ایگزیکٹو فیصلہ کرے کہ اس نے کاروباری ڈیلیں کرنی ہیں یا صوبہ چلانا ہے ۔صرف فوج دہشت گردوں کے خلاف لڑ رہی ہے وفاقی اور صوبائی حکومتیں سیاسی تماشوں میں مصروف ہیں ۔وہ سنیئر رہنماؤں سے ٹیلی فون پر گفتگو کر رہے تھے ۔ القادری

مزید : صفحہ آخر


loading...