عوام دہشتگردوں کی کارروائیوں سے ڈرنے والے نہیں،شیر علی گورچانی

عوام دہشتگردوں کی کارروائیوں سے ڈرنے والے نہیں،شیر علی گورچانی

  



 لاہور( نمائندہ خصوصی )قائمقام سپیکر پنجاب اسمبلی سرادر شیر علی خان گورچانی نے لاہورمیں قلعہ گجر سنگھ پولیس لائن کے باہر ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ معصوم انسانوں کو نشانہ بنانے والے انسان نہیں درندے ہیں جو عبرتناک سزا کے مستحق ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام دہشت گردوں کی اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں سے ڈرنے والے نہیں ۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم ،حکومت فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ ۔ انشااللہ ان ظالم درندہ صفت دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو نیست و نابود کر کے دم لیں گے۔ شیرعلی گورچانی

مزید : صفحہ آخر


loading...