جسٹس وقاص مرزا کاآرمی کی میڈیکل کور کے ڈاکٹروں کیخلاف درخواست سننے سے انکار

جسٹس وقاص مرزا کاآرمی کی میڈیکل کور کے ڈاکٹروں کیخلاف درخواست سننے سے انکار

  



لاہور (خبر نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس وقاص رؤف مرزا نے آرمی کی میڈیکل کور کے بڑے ڈاکٹروں کو کونسل آف فزیشنز اینڈ سرجنز آف پاکستان کے الیکشن میں حصہ لینے سے روکنے کے لئے دائر درخواست ذاتی وجوہات کی بناء پر سننے سے انکار کردیا اور کیس واپس چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دیا ،تاکہ کسی اور عدالت میں سماعت کے لئے لگایا جاسکے ۔درخواست گزار پروفیسر ڈاکٹر عبدالمنان کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آرمی کے ڈاکٹرز جو میجر جنرل کے عہدے پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور وہ کونسل آف فزیشنز اینڈ سرجنز آف پاکستان کے فیلوز بھی ہیں ،وہ اب کونسل آف فزیشنز اینڈ سرجنز آف پاکستان کے ہونیوالے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں ،قانون کے مطابق وہ الیکشن میں ووٹ تو ڈال سکتے ہیں مگر الیکشن نہیں لڑسکتے ،عدالت سے استدعا ہے کہ آرمی کے حاضر سروس جنرلز کوکونسل آف فزیشنز اینڈ سرجنز آف پاکستان انتخابات میں شرکت سے روکنے کے لئے احکامات جاری کئے جائیں ۔مسٹر جسٹس وقاص رؤف مرزا کے سماعت سے انکار کے بعد آج 18فروری کومسٹر جسٹس شہزادہ مظہر اس کیس کی سماعت کریں گے ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...