شہری کی نظربندی کیخلاف درخواست پر ہوم سیکرٹری پنجاب کو ایک ہفتے کے اندر فیصلہ کرنے کا حکم

شہری کی نظربندی کیخلاف درخواست پر ہوم سیکرٹری پنجاب کو ایک ہفتے کے اندر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نامہ نگارخصوصی ) لاہورہائیکورٹ کے دورکنی بنچ نے مکہ کالونی گلبرگ تھری کے رہائشی عبیداللہ کی نظربندی کے خلاف دائر درخواست نمٹاتے ہوئے ہوم سیکرٹری پنجاب کو ایک ہفتے کے اندر درخواست پرفیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔ دورکنی بنچ کے روبروعبیداللہ کی جانب سے موقف اختیارکیا گیاکہ ہوم سیکرٹری کے حکم پر درخواست گزار گلبرگ تھری کے رہائشی ملزم عبیداللہ کو 9 فروری 2015سے نظربند کیاگیاہے۔درخواست گزارکو جس انکوائری کیلئے نظربند کیاگیا اس کاہوم سیکرٹری کے آرڈر میں ذکر تک نہیں ہے،اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے نظربندی کے خلاف دائر درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ نظربندی کے لیے تمام قانونی تقاضے کیے گئے۔ عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے ہوم سیکرٹری پنجاب کو حکم دیا کہ درخواست پر ایک ہفتہ میں فیصلہ کیا جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -