قائم مقام گورنر رانا اقبال کو نااہل قراردینے کا کیس جلد سماعت کیلئے منظور

قائم مقام گورنر رانا اقبال کو نااہل قراردینے کا کیس جلد سماعت کیلئے منظور

  



لاہور (نامہ نگارخصوصی ) لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے قائم مقام گورنر پنجاب رانا محمد اقبال کو بطور ممبر و سپیکر پنجاب اسمبلی کے عہدے سے نااہل قراردینے کیس کی جلد سماعت کے لئے دائر درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ تاریخ سماعت 7 اپریل کی بجائے 20 فروری مقرر کردی ہے ۔فاضل عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل اوراسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔ گزشتہ روزسماعت کے دوران درخواست گزارمنیر احمد کے وکیل اظہر صدیق نے موقف اختیار کیا کہ اہم نوعیت کا کیس ہے ، 30 جنوری15ء کوحکومتِ پاکستان نے آئین کے آرٹیکل 101(5) کے تحت سپیکر صوبائی اسمبلی کو قائم مقام گورنر تعینات کر دیا اور اِس بابت باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری ہو گیاہے۔ جبکہ آئین کے تحت گورنر کا عہدہ خالی ہوتو قائم مقام گورنر کا تقرر نہیں ہوسکتا ،علاوہ ازیں سپیکر صوبائی اسمبلی کی بطور گورنر تعیناتی کے بعد وہ آئین کے آرٹیکل 260 کے تحت سروس آف پاکستان میں آگئے ہیں اِس طرح آئین آرٹیکل 63(1)(d) کے تحت صوبائی اسمبلی کی نشست سے نا اہل ہو گئے ہیں اور یوں وہ سپیکر صوبائی اسمبلی بھی نہیں رہ سکتے۔ اِن حالات میں رانا محمد اقبال کی تعیناتی بطور گورنر کے بعد وہ صوبائی اسمبلی کے ممبر نہیں رہے ،انہوں صوبائی اسمبلی کی سیٹ سے نااہل قرار دیا جائے اور اُن کی تعیناتی بحیثیت سپیکر گورنر پنجاب کے لئے ہوئی ہے ،وہ گورنر پنجاب بھی نہیں رہ سکتے۔ رانا اقبال

مزید : صفحہ آخر