11لاکھ روپے بھتہ لینے والے ملزم آغاسلطان کی درخواست ضمانت منظور

11لاکھ روپے بھتہ لینے والے ملزم آغاسلطان کی درخواست ضمانت منظور

  



 لاہور (نامہ نگارخصوصی ) لاہورہائیکورٹ کے دورکنی بنچ نے اسلام پورہ کے علاقہ میں فیکٹری مالک سے 11لاکھ روپے بھتہ وصول کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم آغاسلطان کی درخواست ضمانت منظورکرلی۔عدالت نے ملزم کو 2،2لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔ ملزم پر الزام ہے کہ اس نے 2014میں ایک فیکٹری کے مالک سلطان احمد سے 20لاکھ روپے بھتہ طلب کیاتھا،ملزم نے سلطان احمدسے 11لاکھ روپے بھتہ وصول بھی کرلئے ،درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ اس وقوعہ کا چشم دید گواہ نہیں ہے جبکہ مدعی نے پولیس کے روبرو کئی باراپنا بیان بھی تبدیل کیا۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد نہ ہونے کے باعث اس کی درخواست ضمانت منظورکی جائے۔عدالت میں سرکاری وکیل نے درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ملزم پولیس تفتیش میں قصوروارہے اوراس سے بھتہ کی مد میں وصول کی گئی رقم بھی برآمد ہوئی ہے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم کی درخواست ضمانت منظورکرلی۔

مزید : صفحہ آخر


loading...