سیونگ بانڈز 5 سالہ مدت پوری ہونے پر سٹاک ایکسچینج سے ڈی لسٹ

سیونگ بانڈز 5 سالہ مدت پوری ہونے پر سٹاک ایکسچینج سے ڈی لسٹ

  



 لاہور(کامرس رپورٹر)قومی بچت کے 62.60ملین روپے مالیت کے جاری کردہ سیونگ بانڈز کی پانچ سالہ مدت پوری ہونے کے بعد انہیں سٹاک ایکسچینج سے ڈی لسٹ کر دیا گیا ہے ۔لاہور سٹاک ایکسچینج کی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ لاہور سٹاک ایکسچینج پر ان سیونگ بانڈز کی لسٹنگ 02 مارچ 2010 کوہوئی تھی۔ پانچ سال کا عرصہ کامیابی سے گزارنے کے بعد ایل ایس ای نے ان بانڈز کو18 فروری 2015کو ڈی لسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یاد رہے کہ نیشنل سیونگ بانڈز کی طرف سے جاری کئے گئے نوٹس کے مطابق تمام بانڈز ہولڈرز کو ان کی رقم اضافی منافع کے ساتھ واپس کر دی گئی ہے جس کی تصدیق نیشنل سیونگ بانڈز کے ذونل انسپکشن اور اکاؤنٹ آفس اسلام آباد سے04 فروری 2015کو لاہور سٹاک ایکسچینج کو موصول ہونے والے خط سے ہو گئی ہے۔ اس بنا پر ایل ایس ای نے5 سالوں کے لئے جاری کئے گئے نیشنل سیونگ بانڈز کو18 فروری 2015 سے ڈی لسٹ کرنے کا فیصلہ کر لیاہے۔ان بانڈز کی کامیابی سے عرصہ پورا کرنے پر لاہور سٹاک ایکسچینج کے مینجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر جناب آفتاب احمد چوہدری نے نیشنل سیونگ کی مینجمنٹ اور بانڈز ہولڈرز کو مبارک باد پیش کی۔ بانڈ ہو لڈرز

مزید : صفحہ آخر


loading...