پی ٹی آئی پنجاب کے صدر اعجاز چودھری کیخلاف صف بندی،ہٹانے کی تیاریاں

پی ٹی آئی پنجاب کے صدر اعجاز چودھری کیخلاف صف بندی،ہٹانے کی تیاریاں

  



 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر اعجاز چوہدری کو ان کے عہدے سے ہٹانے کیلئے تحریک انصاف کے مختلف دھڑے متحد ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حال ہی میں جہانگیر ترین کی صدارت میں صوبہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے 28 ضلعی صدور کا اجلاس ہوا جس میں اعجاز چوہدری کو ان کے عہدے سے ہٹانے کیلئے حکمت عملی طے کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اجلاس میں بیشتر عہدیداران نے اعجاز چوہدری کی طرف سے بینک سے 3.4کروڑ روپے قرضہ کے ڈیفالٹ پر پارٹی کی بدنامی کا تذکرہ کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر ان کے عہدے سے ہٹانے کی تجویز پیش کی۔ معلوم ہوا ہے کہ اس اجلاس کی میزبانی لاہورکے صدر عبدالعلیم خان نے کی۔ ضلعی تنظیموں کے صدور میں سے اکثریت نے تحریک انصاف لاہور کے صدر کی اس تجویز سے اتفاق کیا کہ اعجازچوہدری کو اپنے عہدے سے علیحدہ ہوجانا چاہیے ، ان کا کہنا تھا کہ اس تنازع کی وجہ سے صوبے میں پارٹی کے امیج کو خاصا نقصان پہنچا ہے۔اجلاس میں پارٹی عہدیداران کے تحفظات چیئرمین عمران خان تک پہنچانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ، تاہم اعجاز چوہدری کی جگہ صوبہ پنجاب کی صدارت کا منصب کون سنبھالے گا اس پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا جا سکا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...