ملک بھر میں بجلی کا استعمال بڑھنے سے لوڈ شیڈنگ میں بھی اضافہ

ملک بھر میں بجلی کا استعمال بڑھنے سے لوڈ شیڈنگ میں بھی اضافہ

  



 لاہور(کامرس رپورٹر)پنجاب میں پیر کو ہونے والی بارشوں سے خراب ہونے والے ٹرانسمیشن سسٹم کی بحالی کے بعد ڈیمانڈ میں اضافہ ہو گیا جس کے باعث شارٹ فال ساڑھے تین ہزار میگاواٹ سے بھی بڑھ گیا ۔ شارٹ فال میں اضافہ کے باعث لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں اضافہ کر دیا گیا اور مرمت کے نام پر بجلی کی بندش کا سلسلہ ایک بار پھر شروع کر دیا گیا ۔ گزشتہ روز انڈسٹریز کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی جاری رکھی گئی ۔ بارش سے ہونے والی ٹرانسمیشن کی خرابی کا کام گزشتہ روز صبح تک مکمل بحال ہو سکا ۔ گزشتہ روز بڑے شہروں میں بارہ گھنٹے اور دیہی علاقوں میں پندرہ گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی گئی ۔ لوڈشیڈنگ

مزید : صفحہ آخر


loading...