آصف علی زرداری کی لاہور میں پولیس لائن پر دہشتگردوں کے حملہ کی مذمت،سنیئر صحافی اقبال جعفری کے والد کی وفات پر تعزیت

آصف علی زرداری کی لاہور میں پولیس لائن پر دہشتگردوں کے حملہ کی مذمت،سنیئر ...

  



 اسلام آباد(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری نے لاہور میں پولیس لائن پر دہشتگردوں کی جانب سے حملہ کی شدید مذمت کی ہے جس میں پانچ افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ ایک بیان میں سابق صدر نے دہشتگردی کے خلاف بہادر پولیس فورس کی کارروائیوں کو سراہا اور کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کو شکست دینے کے لئے متحد ہے۔ ہمارے شہید ہمارے ہیرو اور ہیروئن ہیں جن کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ سابق صدر نے شہیدوں کے اعلیٰ درجات اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔دوسری طرف پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری نے سنیئر صحافی اقبال جعفری کے والد کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ سابق صدر نے اقبال جعفری کے نام ایک تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ انہیں ان کے والد کی وفات کی خبر سن کر شدید رنج و غم ہوا ہے، کیونکہ کسی قریبی رشتہ دار، خاص طور پر والد کی وفات ایک عظیم سانحہ ہے۔ انہوں نے مرحوم کی روح کے ایصالِ ثواب اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔ تعزیت

مزید : صفحہ آخر


loading...