رحیم یار خان انڈسٹریل اسٹیٹ میں پلاٹوں کی فروخت شروع ہوگئی ہے،ایس ایم تنویر

رحیم یار خان انڈسٹریل اسٹیٹ میں پلاٹوں کی فروخت شروع ہوگئی ہے،ایس ایم تنویر

  



 لاہور(کامرس رپورٹر)چیئرمین پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (پیڈمک) ایس ایم تنویر نے کہا ہے کہ رحیم یار خان انڈسٹریل اسٹیٹ میں ترقیاتی کام عروج پر ہے اور صنعتی پلاٹوں کی سیل شروع ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کام شیڈول کے مطابق ہو رہا ہے اور صنعتکاروں کو فوری طور پر صنعتی یونٹ لگانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا پیڈمک صنعتکاروں کو ہر طرح کی سہولت بہم پہنچا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پیڈمک وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی قیادت میں صوبے بھر میں نوکریاں پیدا کرنے کے لئے انڈسٹریل اسٹیٹس قائم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیڈمک رحیم یار خان انڈسٹریل اسٹیٹ میں ترقیاتی کام کی تکمیل ترجیحی بنیادوں پر کر رہی ہے۔ایس ایم تنویر نے کہا کہ رحیم یار خان انڈسٹریل اسٹیٹ میں اسفالٹ ورک، سڑکیں، باؤنڈری وال، سیوریج پائپ لائنز اور واٹر سپلائی کے منصوبے مکمل کر چکی ہے جبکہ بجلی کے کھمبوں کی تنصیب اور بجلی کی ترسیل کے امور تکمیل کے مراحل میں ہیں۔ رحیم یار خان انڈسٹریل اسٹیٹ میں پولٹری فیڈ، ایلومینیم، کھجوروں کی پیکنگ ، فروٹ جوسز، کیڑے مار ادویات، کھانے کے تیل کے کارخانے، بسکٹوں کے کارخانے، ٹیکسٹائل، آٹو انڈسٹری اور سبزیوں کی پراسسنگ کے کارخانے لگائے جانے کے مواقع ہیں۔ انڈسٹریل اسٹیٹ

مزید : صفحہ آخر


loading...