لاہوردھماکے میں استعمال ہونیوالے دھماکہ خیزمواد کے بارے میں خوفناک انکشاف

لاہوردھماکے میں استعمال ہونیوالے دھماکہ خیزمواد کے بارے میں خوفناک انکشاف

  



 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں دہشتگردوں کے خلاف گھیراتنگ کردیاگیاہے اور اس کے تناظرمیں دہشتگردوں نے بھی اپنی حکمت عملی بدل لی ہے ۔ لاہورمیں پولیس لائنز کے باہر ہونیوالے دھماکے میں پہلی مرتبہ یہ دیکھاگیاہے کہ دھماکے کے فوری بعد گاڑیوں میں آگ بھڑک اُٹھی اور کالے رنگ کا دھواں اُٹھتادکھائی دیاجبکہ اس سے قبل دھویں کے سیاہ بادل کم ہی دیکھے گئے تھے ۔ دھماکے میں بھاری مقدار میں بال بیرنگ بھی استعمال کیے گئے جس کے ہوٹل کی دیواروں پر دوردورتک نشانات موجود ہیں جبکہ جائے وقوعہ سے چار سے پانچ پستول کی گولیوں کے خول ملے ہیں ۔دھماکے کی نوعیت اوردہشتگردوں کی حکمت عملی میں تبدیلی پر تحقیقاتی اداروں نے غور شروع کردیاگیاہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...