ترکی کے ماہرین حیوانات کا تجرباتی لائیو سٹاک فارم خضر آبا دکا وورہ

ترکی کے ماہرین حیوانات کا تجرباتی لائیو سٹاک فارم خضر آبا دکا وورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(کامرس رپورٹر)ترکی سے تعلق رکھنے والے لائیو سٹاک ماہر ین کے دو رکنی وفد جن میں انجینئر علی ڈامیریٹس اور انجینئر قدیر اودرلو شامل تھے نے گزشتہ روز پنجاب لا ئیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ کے زیر انتظام چلنے والے تجرباتی لائیو سٹاک فارم خضر آبا کا وورہ کیا اور دونوں ممالک کے درمیان تجرباتی فارم پر ممکنہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اقبال شاہد بھی وفد کے ہمراہ تھے۔وفد میں شامل انجینئر علی ڈامیریٹس کا کہنا تھا کہ سرکاری فارم پر جدید مشینری اور ترقیاتی کام دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ لائیو سٹاک سیکٹر کی بہتری کے لئے دوست ملک کی ہر ممکنہ مدد کرنے کو تیار ہیں۔ وفد نے لائیو سٹاک فارم پر مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا ۔اس کے علاوہ وفد نے زرعی شعبہ جات میں بھی خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا جن میں مختلف اقسام کے چارا جات، سائیلج کی تیاری، گندم کی فصل ا ور دیگر فصلیں شامل ہیں۔ دورہ

مزید :

صفحہ آخر -