قطر کے قومی اخبارات میں وزیراعلیٰ شہبازشریف کے دورہ دوحہ کی غیر معمولی کوریج

قطر کے قومی اخبارات میں وزیراعلیٰ شہبازشریف کے دورہ دوحہ کی غیر معمولی ...

  



لاہور(پ ر) قطر کے قومی اخبارات نے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کے حالیہ دورہ دوحہ کو خصوصی کوریج دی اور وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی امیر قطرشیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کو بھرپور کوریج دیتے ہوئے دورے کو خوش آئند قرار دیا۔قطر کے قومی اخبارات نے وزیراعلیٰ کی سرکاری مصروفیات کے حوالے سے خبریں اور تصاویر نمایاں طو رپر شائع کیں اور اداریوں میں بھی وزیراعلیٰ پنجاب کے دورہ قطر کو غیر معمولی کوریج دی گئی۔قطر کے اخبارات نے وزیراعلیٰ کے دورہ کو پاک قطر تعلقات کے فروغ کے حوالے سے اہم پیشرفت قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس دورے سے دونوں ملکوں کے مابین تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...