جسٹس مقبول باقر نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس فیصل عرب نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی حیثیت سے حلف اٹھالیا

جسٹس مقبول باقر نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس فیصل عرب نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ ...

  



اسلام آباد/کراچی(اے این این) جسٹس مقبول باقر نے سپریم کورٹ کے جج جبکہ جسٹس فیصل عرب نے سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھالیا۔تفصیلات کے مطابق منگل کو جسٹس مقبول باقر نے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھایا اس حوالے سے چیف جسٹس ہاؤس میں منعقدہ ایک سادہ تقریب میں چیف جسٹس ناصر الملک نے ان سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز صاحبان، اٹارنی جنرل، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر، سپریم کورٹ کے رجسٹرار اور دوسرے افسران اور عملے کے ارکان نے شرکت کی۔ جسٹس باقر کے حلف اٹھانے کے بعد سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد 17 ہوگئی۔ ادھرجسٹس فیصل عرب نے بطورچیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ حلف اٹھالیا۔گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد نے نئے چیف جسٹس سے حلف لیا۔جسٹس فیصل عرب نے 23ویں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کا حلف اٹھایا۔ تقریب حلف برداری میں عدالت عالیہ کے ججز صاحبان ،ماتحت عدالتوں کے ججز ، سرکاری وکلا کے علاوہ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے بھی شرکت کی۔ واضح رہے کہ جسٹس فیصل عرب پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت کے سربراہ بھی ہیں جب کہ اس سے قبل سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے فرائض جسٹس مقبول باقر انجام دے رہے تھے جنہیں اب سپریم کورٹ کا جج مقرر کردیا گیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...