چیف جسٹس ناصر الملک کا اے ایف آئی سی میں طبی معائنہ،ڈاکٹروں کا ایک دودن آرام کا مشورہ

چیف جسٹس ناصر الملک کا اے ایف آئی سی میں طبی معائنہ،ڈاکٹروں کا ایک دودن آرام ...

  



راولپنڈی(اے این این) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ناصر الملک کا اے ایف آئی سی میں طبی معائنہ،ڈاکٹروں نے ایک دودن آرام کا مشورہ دے دیا ۔ذرائع کے مطابق منگل کو چیف جسٹس ناصر الملک کا روالپنڈی میں پاک فوج کے زیر اہتمام چلنے والے ہسپتال اے ایف آئی سی میں معائنہ کیا گیا۔ڈاکٹروں نے چیف جسٹس کو ایک دودن کیلئے آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے بعد ان کے چند دن تک عدالت میں جانے کا امکان نہیں۔ڈاکٹروں نے چیف جسٹس کی حالت کو خطر سے باہر قرار دیا ہے اور انھیں گھر میں آرام کرنے کا مشورہ دیا۔اس سے قبل گزشتہ روز دل میں تکلیف کے باعث جسٹس ناصر الملک کی پشاور میں انجیو گرافی کی گئی تھی۔

مزید : صفحہ آخر


loading...