قیدیوں کو فیملی کیساتھ 3روز گزارنے کی اجازت کاباقاعدہ نوٹیفکیشن جاری

قیدیوں کو فیملی کیساتھ 3روز گزارنے کی اجازت کاباقاعدہ نوٹیفکیشن جاری

  



 لاہور(کرائم سیل)آئی جی جیل خانہ جات نے پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کو اپنی فیملی کے ساتھ 3روز گزارنے کی اجازت کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ قیدیوں کے لئے اس سہولت کا آغاز کوٹ لکھپت جیل سے کیا جارہاہے جہا ں فیملی رومز کی تعمیر کا کام مکمل ہونے کے بعد جیل کا عملہ اگلے ہفتے تعینات کر دیا جائے گا۔ آئی جی جیل خانہ جات فاروق نذیر نے صوبے بھر کی جیلوں کے سپرنٹنڈنٹ کو فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کے خواہش مند قیدیوں کی فہرستیں تیار کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...