قریبی دفتر سے دبئی کا ویزہ لینے کیلئے آنیوالا شیخوپورہ کا وقار دھماکے میں جاں بحق ،بیٹا زخمی

قریبی دفتر سے دبئی کا ویزہ لینے کیلئے آنیوالا شیخوپورہ کا وقار دھماکے میں ...

  



 لاہور،شیخوپورہ(کر ائم سیل228بیورورپورٹ) خودکش دھماکے میں ویزہ لینے کے لیے آفس میں آنے والے شیخوپورہ کا رہائشی بھی ہلاک جبکہ اس کا بیٹا زخمی ہوا ۔تفصیلا ت کے مطابق بند روڈ کا رہائشی وقار احمد اپنے بیٹے عبدالحسیب کے ساتھ پولیس لا ئن آفس کے قریب واقع ویزہ آفس سے دبئی کا ویزہ لینے کے لیے آیا تھاکہ مو ٹر سائیکل سے اترتے ہی دھماکہ ہو گیا اور وہ دبئی جا نے کی بجا ئے دنیا سے ہی رخصت ہو گیاجبکہ اس کا بیٹا شدید زخمی ہو گیا۔قلعہ گجر سنگھ لاہور میں ہونے والے خودکش حملہ میں شہید ہونے والے محنت کش45سالہ وقار کی نعش شیخوپورہ کے علاقہ گھنگ روڈ گلی نمبر1میں پہنچنے پر ورثاء اور علاقہ مکین دھاڑیں مار مار روتے رہے ،بتایا گیا ہے کہ چھ بچوں کا باپ محمدوقار اپنے بیٹے حسیب کے ہمراہ موٹر سائیکل پر لاہور کسی کام کے سلسلہ میں گیا ہوا تھا کہ قلعہ گجر سنگھ کے قریب سے گزرتے ہوئے اچانک خود کش دھماکہ ہوگیا جس کی زد میں آکر الیکٹریشن وقار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ اسکا بیٹا حسیب خودکش دھماکہ میں زخمی ہوگیاجس کو مقامی ہسپتال میں طبی امداد کے لیے منتقل کردیا گیا جبکہ وقار کی نعش تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ گھنگ روڈ گلی نمبر1میں منتقل کردی گئی ہے جہاں قیامت صغریٰ کا منظر برپا ہوچکا ہے خود کش دھماکہ میں شہید ہونے والا الیکٹریشن وقار چار بیٹویوں اور دو بیٹوں کا باپ بیان کی گیا ہے ،جسکی نماز جنازہ2بجے دوپہر اداکی جائے گی،دریں اثناء تھانہ فیروز والہ کے علاقہ ونڈالہ دیال شاہ کے رہایشی سب انسپکڑ رانا محمد یوسف کی خود کش دھماکہ میں ہلاکت کے بعد نعش گھر پہنچنے پر صف ماتم بچھ گئی جن کے ورثاء دھاڑیں مار مار کرروتے رہے ،نعش کے ہمراہ پولیس کی ایک بھاری نفری بھی موجود تھی۔

مزید : صفحہ آخر


loading...