پیشگی اطلاعات کے باوجود دھماکہ حکو مت اور پو لیس کی ناکامی ہے،محمو د الرشید
لاہور(نمائندہ خصوصی ) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمو دالر شید نے کہا ہے کہ پنجاب کے حکمرانوں نے پو لیس کو امن وامان یقینی بنانے کی بجائے وی آئی پیز کی سیکورٹی پر لگا رکھا ہے ‘پیشگی اطلاعات کے باوجود لاہور میں دہشت گردی کی کاروائی حکو مت اور پو لیس کی ناکامی ہے ‘پنجاب حکو مت نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملددرآمد کیلئے تمام اقدامات کو یقینی بنائے ‘دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہو چکی ہے اور دہشت گردوں کو کسی صورت انکے عزائم میں کا میاب نہیں ہو نے دیا جا ئیگا ‘ہم لاہور میں ہونیوالی دہشت گردی کے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں ۔ منگل کے روز میڈیا ایڈ وئزر رانا اختر حسین کے ہمراہ کے پو لیس لائنز کے باہر جائے وقوعہ کا دورہ کر نے اور زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمو دالر شید نے کہا کہ پو لیس کی بنیادی ذمہ داری امن وامان کو یقینی بنانا ہے ۔ محمو د الرشید