بونیر،سکیورٹی فورسز سے مقابلے میں اہم طالبان کمانڈر بخت راج ہلاک

بونیر،سکیورٹی فورسز سے مقابلے میں اہم طالبان کمانڈر بخت راج ہلاک

  



 بونیر(اے این این) سوات اور بونیر کے سنگم پر سکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن میں اہم طالبان کمانڈر بخت راج ہلاک ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کی صبح پولیس اور سکیورٹی فورسز کے علاقے باج کاٹا میں سرچ آپریشن کیا اس دوران دہشتگردوں کی طرف سے فائرنگ کی گئی تاہم سکیورٹی فورسز کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔فورسز کی جوابی کارروائی میں ایک دہشتگرد مارا گیا جس کی شناخت بخت راج عرف اسد اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔اسد اللہ طالبان کا علاقائی کمانڈر تھا۔ڈی پی او بونیر خالد محمود ہمدانی نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بخت راج پولیس اور سکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا ہے۔بخت راج اس علاقے میں طالبان کے مالیاتی امور کا نگران تھا۔وہ بونیر اور کراچی میں دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا۔پاک فوج نے سوات اور بونیر کے پہاڑی علاقوں میں دسمبر2014میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن شروع کیا تھا۔یہ آپریشن 4پولیس اہلکاروں کے اغوا کے بعد شروع کیا گیا تھا۔بعد میں علم کے پہاڑوں سے تین مغوی پولیس اہلکاروں کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں

مزید : صفحہ آخر


loading...