شہبازشریف کی پرعزم قیادت میں پولیووخسرہ کی روک تھام اور روٹین امیونائزیشن پربہت بہتر کام ہورہاہے،GAVI کے وفد کی وزیراعلیٰ کی کاوشوں کی تعریف

شہبازشریف کی پرعزم قیادت میں پولیووخسرہ کی روک تھام اور روٹین امیونائزیشن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)گلو بل الائنس فارویکسینز اینڈامیونائزیشن(GAVI) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر سیٹھ برکلے (Dr.Seth Berkley) اور وفد کے دیگر ارکان نے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی جانب سے صحت عامہ کی سہولتوں کی بہتری ،پولیو و خسرہ کی روک تھام اور روٹین امیونائزیشن کے حوالے سے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے پنجاب میں شعبہ صحت کے حوالے سے مثبت اقدامات اٹھائے ہیں جس کے حوصلہ افزاء نتائج سامنے آرہے ہیں۔GAVI کے وفدنے وزیراعلیٰ پنجاب کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی پرعزم قیادت میں پولیووخسرہ کی روک تھام اور روٹین امیونائزیشن کے حوالے سے بہت بہتر کام ہورہاہے جس کی بنیادی وجہ وزیراعلیٰ شہبازشریف کی ذاتی لیڈر شپ ہے۔انہوں نے کہاکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے پنجاب حکومت نے وقت کے تقاضوں کے مطابق اقدام اٹھایاہے اور ایسے منفرد اقدام سے بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے ڈینگی کی وباء کے دوران زبردست انداز میں کام کرتے ہوئے قابو پایا تھا او راب بھی وہ پولیوو خسرہ اور روٹین امیونائزیشن کے حوالے سے اہداف حاصل کر رہے ہیں

مزید :

صفحہ آخر -