حکومت اور پولیس دہشتگردوں کیخلاف سخت کارروائی کریں ،صنعتکار

حکومت اور پولیس دہشتگردوں کیخلاف سخت کارروائی کریں ،صنعتکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور ایوان صنعت و تجارت ،فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور آل پاکستان انجمن تاجران سمیت دیگر صنعتی و تجارتی تنظیموں نے لاہور میں پولیس لائنز کے باہر خود کش حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کریں اور جو افراد ان کی مدد کرتے ہیں انہیں گرفتار کر کے سخت سزائیں دی جائیں۔ان خیالات کا اظہارلاہور چیمبر آف کامرس کے صدر اعجاز اے ممتاز، سینئر نائب صدر میاں نعمان کبیر ،نائب صدر سید محمود غزنوی، سابق سینئر نائب صدر عبدالباسط، یعقوب طاہر اظہار، سینئر کاروباری رہنما طاہر ملک، خواجہ خاور رشید اور آل پاکستان انجمن تاجراں کے صدر خالد پرویز نے اپنے ردعمل میں کیا ۔ان صنعت کاروں اور تاجروں کا کہنا تھا کہ فوج کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف ضرب عضب تیز کرنے سے دہشت گردوں نے معصوم عوام کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ۔دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے باعث ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری متاثر ہور ہی ہے ۔ حکومت کو چاہئے کہ ملکی معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے ان دہشت گردوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹے تاکہ ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کے بند دروازے دوبارہ کھل سکیں۔ صنعتکار

مزید :

صفحہ آخر -