حکومت تجارتی مراکز بس ،ٹرک اڈوں پر سیکورٹی اہلکار تعینات کرے،تاجر رہنماؤں کا مطالبہ

حکومت تجارتی مراکز بس ،ٹرک اڈوں پر سیکورٹی اہلکار تعینات کرے،تاجر رہنماؤں ...

  



لاہور ( وقائع نگار )تاجر تنظیمو ں کے رہنماؤ ں نے پولیس لائنز کے سامنے خودکش حملہ میں ہونیوالی ہلاکتو ں پر گہرے دکھ اور افسو س کا اظہا رکرتے ہوئے کہاہے کہ قانو ن نافذ کرنے والے اداروں کی ناقص حکمت عملی کے پیش نظر عام شہری غیر محفو ظ جبکہ دہشت گر د اپنے مذمو م مقاصد حاصل کر نے کے لیے سیکیورٹی فو رسز کو نشا نہ بنا رہے ہیں ۔دہشت گر د جان لیں کہ پاکستانی قو م متحد ہے جس کو اپنی پاک فو ج پر بھروسہ ہے جو دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے سر گر م عمل ہیں ۔ تاجر رہنماؤ ں نے حکو مت پنجاب سے مطا لبہ کیا ہے کہ لاہور کی مارکیٹو ں ،بازاروں ،تجارتی مراکز ، بس و ٹر ک اڈوں پر سیکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا جائے تاکہ کسی بڑے سانحہ سے بچا جا سکے ۔روزنامہ پاکستان سے گفتگو کر تے ہوئے آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی جنرل سیکرٹری نعیم میر ، قو می تاجر اتحاد کے جنرل سیکرٹری حافظ عابد علی ،گلبر گ بورڈ ٹر یڈرز ایسو سی ایشن کے صدر صفدر بٹ ، مسلم لیگ ن ٹریڈرز ونگ لاہور کے چیئر مین عرفان اقبال شیخ ، گڈز ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن کے جنرل سیکر ٹری طارق نبیل ،انجمن تاجران پاکستان کے صدر خالد پرویز،انصاف بزنس فورم پنجاب کے صدر شازید ملک اور انجمن تاجران پاکستان کے چیف ایگزیکٹو شیخ محمد ارشد نے کہا کہ قانون نافذ کر نے والے ادارے عوام کی جا ن و مال کا تحفظ کرنیوالے مکمل ناکام ہو چکے ہیں اور نو بت یہاں تک آگئی ہے کہ اب تعلیمی اداروں اور مساجد سمیت کو ئی بھی جگہ محفو ظ نہیں ہے حکمرانو ں نے اپنے تحفظ کے لئے تو سینکڑ وں اہلکارو ں کو تعینا ت کیا ہو اہے جبکہ عوام کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھو ڑا ہو اہے ۔رہنماؤ ں کا کہنا تھا کہ امن و امان کی غیر یقینی صورتحال کے باعث کاروباری سر گر میاں مفلوج الحال سے دوچار ہیں ۔ انھو ں نے کہا کہ حکو مت وقت کے لیے لمحہ فکر یہ ہے کہ دہشت گر د اپنے مذمو م مقاصد حاصل کر نے کے لیے بے گناہ شہریو ں کا ناحق خون بہا رہے ہیں ۔انھو ں نے کہا کہ حکو مت وقت کسی بڑے سانحہ سے بچنے کے لیے لاہور میں سیکیورٹی کی صورتحال بہتر بنائے جبکہ لاہور کے بازاروں مارکیٹو ں اور تجارتی مراکز سمیت پبلک مقا مات پر سیکیورٹی اہلکار تعینات کر کے شہریو ں کی زندگی محفو ظ بنائے ۔انھو ں نے کہا کہ پاکستانی قو م دہشت گر دی کے خلاف متحد ہے جو پاک فو ج کی بہادری کو سلا م کر تی ہے جو دہشت گردوں کا قلع قمع کر نے کے لیے مثبت اقدامات اٹھا رہے ہیں ۔

مزید : صفحہ آخر