پاکستان اور اقوام متحدہ کے درمیان سکولوں کے تحفظ کا معاہدہ طے پاگیا

پاکستان اور اقوام متحدہ کے درمیان سکولوں کے تحفظ کا معاہدہ طے پاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک/اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک ،اے این این)پاکستان اور اقوام متحدہ کے درمیان سکولوں کے تحفظ کا معاہدہ طے پا گیا جس میں سکولوں کی سکیورٹی کے لئے منصوبہ پیش کیا گیا ہے اس منصوبے کے تحت سکولوں کے گرد چاردیواری کی تعمیر، دھاتوں کی شناخت کرنے والے آلات و ایمرجنسی مواصلاتی نظام کی تنصیب اور مسلح گارڈز کی تعیناتی پر اتفاق کیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف سے اقوام متحدہ کے سفیر اور سابق برطانوی وزیر اعظم گورڈن براؤن نے رابطہ کیا ہے اور پاکستانی سکولوں کے تحفظ کے بارے میں سکیورٹی منصوبہ پیش کیا ہے۔گوررڈن بران نے پشاور سکول میں ہونے والے قتل عام کے پیش نظر پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف سے بات چیت کی ہے۔اقوام متحدہ کے سفیر کا کہنا ہے کہ گذشتہ پانچ برسوں میں پیشاور صوبے میں سکولوں پر ایک ہزار سے زیادہ حملے ہو چکے ہیں۔اقوام متحدہ کے ایلچی گورڈن بران نے پاکستانی سکولوں کی حفاظت کے لیے جو منصوبہ پیش کیا ہے ان میں سکولوں کے گرد احاطے، دھاتوں کی شناخت کرنے والے آلات، مسلح گارڈز اور ایمرجنسی موصلاتی نظام وغیرہ شامل ہیں۔گورڈن براؤن نے کہا کہ وہ دہشت گردوں کے حملے کے مقابلے کے لیے سکولوں کو کھڑا کرنے کی راہ میں تعاون کرنا چاہتے ہیں۔ان تجاویز کے بعد گورڈن بران اور نواز شریف کے درمیان پاکستان میں سکولوں کے تحفظ کا معاہدہ ہوا ہے۔اقوام متحدہ کے لیے عالمی سطح پر تعلیم کے سفیر مسٹر براؤن نے بین الاقوامی برادری پر سکیورٹی میں بہتری لانے کے لیے تعاون کرنے پر زور دیا ہے۔ سکولوں کا معاہدہ

مزید :

صفحہ آخر -