اکنامک کو ریڈرومنصوبے میں روٹ کی تبدیلی منظور نہیں ،اچھے نتائج نہیں ہو نگے ،اسفند یارولی

اکنامک کو ریڈرومنصوبے میں روٹ کی تبدیلی منظور نہیں ،اچھے نتائج نہیں ہو نگے ...

  



 اسلام آباد(اے این این)عوامی نیشنل پارٹی کے زیراہتمام آل پارٹیزکانفرنس میں حکومت سے پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے پرجنگی بنیادوں پرکام کرنے اورروٹ میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہ کرنے کامطالبہ کیاگیاہے جبکہ اے این پی کے سربراہ اسفندیارولی خان نے کہاہے کہ اقتصادی راہداری منصوبے کی تبدیلی کے اچھے نتائج نہیں ہونگے ۔ منگل کو عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام اسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ کانفرنس کے اختتام پر جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کیلئے جو روٹ پہلے چنا گیا تھا اسے فوری طورپر تعمیر کیا جائے، روٹ کے نقشے میں تبدیلی قبول نہیں کی جائے گی۔ اس روٹ کی تعمیر سے ہی دہشت گردی اور انتہا پسندی کو شکست دی جاسکتی ہے ،اعلامیے میں کہا گیا کہ پرانے روٹ کو تبدیل کیا گیا تو خیبرپختونخواہ، فاٹا اور بلوچستان میں احساس محرومی پیدا ہوگا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اے این پی کے سربراہ اسفندیارولی نے کہا کہ ہم روٹ کی بات کرتے ہیں، حکومت لنک روڈ کا کہہ دیتی ہے۔ پاکستان کو مضبوط کرنا ہے تو صوبوں کو مضبوط کرنا ہوگا۔ اچھے نتائج

مزید : صفحہ آخر


loading...