آل پاکستان ریٹائرڈ ججز کنونشن 23 فروری کو طلب

آل پاکستان ریٹائرڈ ججز کنونشن 23 فروری کو طلب

  



 لاہور (نامہ نگارخصوصی ) لاہورہائیکورٹ بار نے 21ویں ترمیم اور فوجی عدالتوں کے قیام کے معاملے پر ’’ آل پاکستان ریٹائرڈ ججز کنونشن‘‘23فروری کو طلب کرلیا ہے ۔ ’’سابق ججوں کاآل پاکستان کنونشن ‘‘23 فروری کولاہور ہائیکورٹ کے لان میں منعقد کیا جائے گا ۔ کنونشن میں 21 ویں آئینی ترمیم کے تحت فوجی عدالتوں کے قیام پر غور و خوض کیا جائے گا ۔لاہوربار کے صدر شفقت محمود چوہان نے بتایا کہ فوجی عدالتوں کے حوالے سے وکلاء کے تحفظات ہیں اور فوجی عدالتوں کو متوازی عدالتی نظام سمجھتے ہیں ،اس پر وکلاء برادری کی طرف سے تجاویز اور آئندہ لائحہ عمل کے تعین آل پاکستان ریٹائرڈ ججز کاکنونشن بلوایا ہے ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...