حیرت انگیز پرندہ جو شہد کے چھتوں کی تلاش میں انسانوں کی مدد کرتاہے

حیرت انگیز پرندہ جو شہد کے چھتوں کی تلاش میں انسانوں کی مدد کرتاہے
 حیرت انگیز پرندہ جو شہد کے چھتوں کی تلاش میں انسانوں کی مدد کرتاہے

  



 برمنگم(نیوز ڈیسک)قدرت نے ہرجاندار کو رزق کی تلاش کیلئے کوئی نہ کوئی منفرد خوبی عطا کی ہے لیکن ایک پرندے کی خوبی اس قدر منفرد اور دلچسپ ہے کہ اس کی ذہانت و فطانت پر یقین کرنا مشکل ہے۔انڈیکٹر نامی پرندہ گہرے رنگ کی فاختہ جیسا نظر آتا ہے اور گھنے جنگلوں ،میں پایا جاتا ہے جہاں عموماً شہد کے چھتوں کی بھی بہتات ہوتی ہے۔یہ پرندہ جنگل میں شہد اتارنے کیلئے آنے والے انسانوں کا مشاہدہ کرتا ہے اور پھر جلدہی بھانپ جاتا ہے کہ وہ کسی پھنے کی تلا ش میں ہیں۔یہ ذہین پرندہ انسانوں کو اپنی رہنمائی میں قریب ترین پھنے تک لے جاتا ہے۔شہد اتارنے والوں کو بھی اس کی مخصوص چہچہاہٹ اور پرواز سے اندازہ ہو جاتا ہے کہ یہ شہد کی طرف رہنمائی کر رہا ہے۔جب شہدنکال لیا جاتا ہے تو خالی چھتے کی صورت میں اس پرندے کو اس کی محنت کا معاوضہ مل جاتا ہے۔یہ چھتے اور اس میں پائی جانے والی مکھیوں کی باقیات کو کھاتا ہے اور خوشی کے گیت گاتا ہوا اڑ جاتا ہے۔حصول خوراک کیلئے اس پرندے کا انسان کے ساتھ گٹھ جوڑ صدیوں سے جاری ہے۔انڈیکٹر پرندے کی اس خاص خصوصیت کی وجہ سے اس کی نسل کو ہنی گا ئیڈ (شہد کی طرف رہنمائی کرنے والے)بھی کہا جاتا ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...