ویلنٹائن پر جاپان میں مرد نہیں بلکہ خواتین مردوں کو تحائف دیتی ہیں

ویلنٹائن پر جاپان میں مرد نہیں بلکہ خواتین مردوں کو تحائف دیتی ہیں

  



ٹوکیو(نیوزڈیسک) دنیا بھر میں ویلنٹائن ڈے پر لڑکا اور لڑکی ایک دوسرے کو چاکلیٹ،پھول اور تحائف دیتے ہیں لیکن دنیا کا ایک ملک ایسا بھی ہے جہاں لڑکی کے لئے ضروری ہے کہ وہ لڑکے کو چاکلیٹ دے جبکہ لڑکا اس قید سے آزاد ہے۔ جاپا ن میں یہ روایت سالہ سال سے چلی آرہی ہے کہ لڑکی نہ صرف لڑکے کو بلکہ اس کے تمام دوستوں اور رشتے داروں کو چاکلیٹ دیتی ہے۔ جاپان میں ایسی روایت کو giri۔chocoکہاجاتا ہے یعنی ضرور چاکلیٹ دو۔یہ روایت 1936ء میں اس وقت پڑی جب چاکلیٹ بنانے والی جاپان کی ایک کمپنی Morozoff کے ایک ایگزیکٹونے انگریزی ترجمے کی غلطی کی وجہ سے یہ سمجھا کہ اس دن صرف لڑکیاں ہی لڑکوں کو چاکلیٹ دیتی ہیں اور کمپنی نے یہ مارکیٹنگ کر ڈالی اور تب سے آج تک یہی روایت پڑ گئی ہے۔ لیکن اس کے ساتھ ہی لڑکوں کے لئے بھی ضروری ہوتا ہے کہ وہ لڑکیوں کو 14مارچ کو جواب میں چاکلیٹ اور دیگر تحائف دیں۔یورپی ملک فن لینڈ میں ویلنٹائن ڈے کو بطور ’دوستی کے دن‘کے منایا جاتا ہے یعنی ضروری نہیں کہ اپنے محبوب کو چاکلیٹ دی جائے بلکہ اپنے دوستوں احباب کو بھی تحفہ دے کر اپنے خلوص کا اظہار کیا جاتا ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...