ہربنس پورہ ،موٹر سائیکل سوار ڈاکو 2 شہریوں کو لوٹ کر فرار

ہربنس پورہ ،موٹر سائیکل سوار ڈاکو 2 شہریوں کو لوٹ کر فرار

  



لاہور(کرائم سیل) ہربنس پورہ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے 2 شہریوں کو لوٹ لیا اور موقع سے فرار ہو گئے ۔پولیس نے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔متاثرہ شہری الیاس اور امجد نے بتایا کہ وہ ہر بنس پورہ کے رہائشی ہیں۔گزشتہ روز وہ اپنے گھر کے باہر کھڑے ہوئے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوان ان کے پاس آ کر رکے اور گن پوائنٹ پر ان سے 3موبائل اور 5ہزار نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔انہوں نے بعد ازاں پولیس کو اطلاع دی جس نے 2گھنٹے کی تاخیر سے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا لیکن تاحال ملزمان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔

مزید : علاقائی


loading...