پنجاب ، 24گھنٹوں میں544ٹریفک حاداثات،430افرادشدید زخمی ہو گئے

پنجاب ، 24گھنٹوں میں544ٹریفک حاداثات،430افرادشدید زخمی ہو گئے

  



لاہور(کرائم سیل)پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران544ٹریفک حادثات میں430افرادشدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتالوں میں پہنچادیا گیاجبکہ214افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ریسکیو 1122نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ریسکیو 1122کے پراونشل مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں222ڈرائیورز ،21کم عمرڈرائیور،304مسافراور122پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ109ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت125ایمرجنسی متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد59حادثات میں71متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ تیسرے گوجرانوالہ34حادثات میں35متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

مزید : علاقائی


loading...