محنت کش ٹریکٹر ٹرالہ تلے آ کر جاں بحق

محنت کش ٹریکٹر ٹرالہ تلے آ کر جاں بحق

  



 قصور(بیورورپورٹ)پھولنگر کے قریب مقامی مل میں کام کرنے والا سائیکل سوارمحنت کش ٹریکٹر ٹرالہ تلے آ کر کچلے جانے سے جاں بحق ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق بستی قاضی والا ضلع مظفر گڑھ کا رہائشی محمد عامر مقامی مل میں کام کرنے کے بعد واپس گھر کی جانب جا رہا تھا کہ مخالف سمت سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالہ9046\\KSBکے نا معلوم ڈرائیور نے اسے ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں کچلے جانے سے وہ موقع پر ہلاک ہوگیا ۔پولیس نے ضابطے کی کارروائی کر لی ہے ۔

مزید : علاقائی


loading...