آتشزدگی کے مختلف واقعاتِ ، لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر

آتشزدگی کے مختلف واقعاتِ ، لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر

  



 لاہور(کرائم سیل) صوبائی دارالحکومت میں آتشزدگی کے مختلف واقعات میں شہریوں کا لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔ذرائع کے مطابق ہر بنس پورہ کے علاقہ میں شہری فیضان کے گھر میں آ تشزدگی کے باعث گھر کا سامان جل گیا جبکہ کوٹ لکھپت کے علاقہ میں لیاقت کے گھراور ہنجروال کے علاقہ میں محسن کے کریانہ سٹورز میں آتشزدگی کے باعث دکان کا سامان جل گیا۔فائر بریگیڈ نے تمام جگہوں پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔

مزید : علاقائی


loading...