بادامی باغ، 45سالہ شخص پرُ اسرار طور پر گھر میں جاں بحق

بادامی باغ، 45سالہ شخص پرُ اسرار طور پر گھر میں جاں بحق

  



 لاہور(کرائم سیل) بادامی باغ کے علاقہ میں 45سالہ شخص پرُ اسرار طور پر گھر میں جھلس کر جاں بحق ہو گیا،لواحقین نے پوسٹ مارٹم کروانے سے انکار کر دیا۔تفصیلات کے مطابق جوزف کالونی نور روڈ گلی نمبر 3کا 45 سالہ لال مسیح گزشتہ روز اپنے گھر میں پر اسرار طور پر آگ لگنے سے جھلس کر جاں بحق ہو گیا۔لواحقین کے مطابق رات گئے چولہا پھٹنے سے اس کے کپڑوں میں آگ لگ گئی اور وہ بری طرح سے جھلس کر جاں بحق ہو گیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں بھجوائی بعد ازاں لواحقین کے اصرار پر بغیر پوسٹ مارٹم کے ان کے سپرد کر دی اور اتفاقیہ حادثہ کی رپورٹ درج کر لی ہے۔

مزید : علاقائی


loading...