2انسپکٹر،4پٹرولنگ افسروں سمیت 14ٹریفک اہلکاروں کو شوکاز نوٹس جاری

2انسپکٹر،4پٹرولنگ افسروں سمیت 14ٹریفک اہلکاروں کو شوکاز نوٹس جاری

  



 لاہور (وقائع نگار خصوصی ) چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ نے27معطل ٹریفک وارڈنز کو بحال کردیا جبکہ مال اور فیروز پور روڈ پر وزٹ کے دوران ڈیوٹی میں غفلت لاپرواہی اور محکمانہ قواعدو ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر 2انسپکٹرز،4پٹرولنگ آفیسرزسمیت 14ٹریفک اہلکاروں کو شوکاز نوٹس جاری کردئے۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک کی روانی کیلئے تمام صلاحیتیں بروئے کارلائی جائیں،فرائض میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔سی ٹی او نے معطل کئے گئے بشیر احمد،ذیشان،صداقت علی،ساجد،خالد،لئیق ،شاہد ،مشتاق سمیت 27ٹریفک وارڈنز کو بحال کرنے کا حکم جاری کردیا۔انہوں نے شہر میں ٹریفک کے بہاؤ کا جائزہ لینے کیلئے معمول کے وزٹ کے دوران محکمانہ قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کرنے اور ڈیوٹی میں لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے پر سیکٹر انچارج مزنگ شیر محمد اور انچارج اچھرہ رائے خالد ،پٹرولنگ آفیسرمال ون عمران،محسن،پرویز،پٹرولنگ آفیسر مزنگ آصف،ٹریفک وارڈنز اکرم،آفاق،ندیم ،بلال،فہد سمیت14اہلکاروں کو شوکاز نوٹس جاری کردےئے ۔ سی ٹی او نے کہا کہ وارڈنز سڑکوں پر عوام کی خدمت کرتے ہوئے نظر آئیں اور دوران ڈیوٹی عوام سے انتہائی نرم اور شائستہ رویہ رکھتے ہوئے ٹریفک کی روانی پر بھر پور توجہ دیں۔

مزید : علاقائی


loading...